علی گڑھ ؍29جولائی:علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جے این میڈیکل کالج کے سرجری شعبہ کے پروفیسر افضل انیس اور ان کی ٹیم نے پہلی مرتبہ چار مریضوں کی وپلس سرجری
کرکے ترقی کی ایک اور مثال قائم کی ہے ۔
چاروں مریض اچھی طرح صحت یاب ہیں ۔
پروفیسر افضل انیس نے بتایا کہ وپلس سرجری ایک بڑی سرجری ہے جس میں 5سے 6گھنٹے کا وقت لگ جاتا ہے ۔